مئی 2016کے دوران برآمدات میں 10کروڑ ڈالر کی کمی

مئی 2016کے دوران برآمدات میں 10کروڑ ڈالر کی کمی

 اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال 2014-15ء کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2015-16ء کے ماہ مئی کے دوران ملکی برآمدات میں 10کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں مئی 2016ء کے دوران ملکی برآمدات کا حجم1.8 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں مئی2015ء کے دوران برآمدات سے 1.9 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال میں ماہ مئی کے دوران مجموعی قوی برآمدات میں0.1 ارب ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس