بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو خراب نہیں کرنا چاہتی،آشا چوہدری

بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو خراب نہیں کرنا چاہتی،آشا چوہدری

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمرآشا چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت آج سٹیج کا ماحول بہت بدل گیا ہے میں نے بڑی محنت سے شوبز میں نام کمایا ہے اس کو کسی صورت خراب نہیں کرنا چاہتی ۔آشا چوہدری نے کہا کہ میں خود کوفلم تک محدود رکھنا چاہتی ہوں۔میں اپنے خدا کی لاکھ لاکھ شکر گذار ہوں جس نے شوبز میں مجھے عزت،دولت اور شہرت دی شوبز میں نام کمانا مشکل ہے لیکن اسے برقرار رکھنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے۔ میری پرفارمنس کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔

مزید : کلچر