فلم ’’انداز اپنا اپنا۔ ٹو‘‘ کا سکرپٹ معیاری ہوا تو میں اور سلمان خان اس کا حصہ بننا چاہیں گے، عامر

فلم ’’انداز اپنا اپنا۔ ٹو‘‘ کا سکرپٹ معیاری ہوا تو میں اور سلمان خان اس کا ...
فلم ’’انداز اپنا اپنا۔ ٹو‘‘ کا سکرپٹ معیاری ہوا تو میں اور سلمان خان اس کا حصہ بننا چاہیں گے، عامر

  

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ اگر فلم ’’انداز اپنا اپنا۔ ٹو‘‘ کا سکرپٹ معیاری ہوا تو وہ اور سلمان خان ضرور فلم کا حصہ بننا چاہیں گے۔ عامر خان نے اپنی تازہ گفتگو میں کہا کہ فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے،اس فلم کا سکرپٹ اگر معیاری ہوا تو اس صورت میں انہیں اور سلمان خان دونوں کو فلم میں کام کرنے پر کوئی اعتراز نہیں ہو گا اور وہ ضرور اس فلم کا حصہ بننا چاہیں گے۔فلم ’’انداز اپنا اپنا۔ٹو‘‘ ماضی کی ہٹ کامیڈی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کا سیکوئل ہو گی۔ فلم میں اہم کردار عامر خان،سلمان خان،کرشمہ کپور اور روینا ٹنڈن نے نبھایا تھا۔

مزید : کلچر