غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں، زاہد مقبول

غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں، زاہد مقبول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(اے پی پی) ایوان صنعت و تجارت اسلام آباد کے سابق صدر زاہد مقبول نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل ہونا حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر عالمی اداروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔ پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سال کے دوران پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر، ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ افراط زر میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کی شمولیت سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اب بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی پالیسیاں اختیار کرے کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو بہتر ماحول میسر آئے۔ اس سلسلے میں بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے مہم چلا کر بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

مزید :

کامرس -