پریانکا چوپڑا فلم ڈان۔3 کا حصہ نہیں ہو نگی، نیا چہرہ کردار نبھائے گا، آڈیشن کا آغاز

پریانکا چوپڑا فلم ڈان۔3 کا حصہ نہیں ہو نگی، نیا چہرہ کردار نبھائے گا، آڈیشن ...

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ڈان۔3 کا حصہ نہیں ہو نگی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا جو شاہ رخ خان کے ہمراہ ڈان اور ڈان۔2 میں جلوہ گر ہوئی تھیں،متوقع تھا کہ وہ ڈان۔3 میں بھی جلوہ گر ہونگی اور یہ اسی کاسٹ کو لے کر بنائی جائیگی لیکن فلم ڈان۔3 میں اداکارہ پریانکا چوپڑا کام نہیں کر رہیں۔ ان کا کردار ایک نیا چہرہ نبھائے گا اس مقصد کے لئے آڈیشن کا آغاز ہو چکا ہے،فلم کے سکرپٹ پر بھی کام اختتامی مراحل کو پہنچ چکا ہے،فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہو گا۔

مزید : کلچر