مصر:تباہ ہو جانے والے مصری طیارے کے بلیک باکس ناکارہ ہیں، تفتیش کار

مصر:تباہ ہو جانے والے مصری طیارے کے بلیک باکس ناکارہ ہیں، تفتیش کار

قاہرہ(اے پی پی) ایک ماہ قبل بحیرہ روم میں گر کر تباہ ہو نے والے مصری مسافر طیارے کے دونوں بلیک باکس تقریبا ناکارہ ہو چکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تفتیشی اہل کاروں کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بلیک باکس انتہائی ناقص حالت میں ہیں اور ان کی مرمت میں خاصا وقت لگ سکتا ہے۔تفتیشی اہلکاروں نے واضح کیا کہ جب تک دونوں بلیک باکس کی مرمت مکمل نہیں ہو جاتی کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مشکل ہو گا۔ ’ایجِپٹ ایئر‘ کی یہ پرواز 19 مئی کو پیرس سے قاہرہ پرواز کے دوران بحیرہ روم میں مصری ساحل سے تقریباً دو سو نوے کلومیٹر کے فاصلے پر سمندر میں گر کر تباہ ہو گئی تھی۔ اس ہوائی جہاز میں سوار تمام 66 افراد اس حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر