امریکہ کو جرائم روکنے کے لیے پروفائلنگ کرنی چاہیے: ٹرمپ

امریکہ کو جرائم روکنے کے لیے پروفائلنگ کرنی چاہیے: ٹرمپ

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صداتی امیداوار ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی ہے کہ ملک میں جرائم سے نمٹنے کیلئے لوگوں کی پروفائلنگ یا ذاتی معلومات اکھٹی کرنی چائیں۔ ’خارجہ پالیسی کا بڑا ہدف انتہا پسند اسلام کو روکنا ہے‘پروفائلنگ میں نسل، رنگ اور مذہب کی تفیصل ہوگی جو اس بات کا تعین کرے گی کہ ایک شخص کوئی جرم کر سکتا ہے یا نہیں ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگر ممالک میں یہ اقدام انتہائی کامیابی سے اپنایا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا ’مجھے پروفائلنگ کے تصور سے ہی نفرت ہے لیکن ہمیں عام فہم کا استعمال بھی کرنا ہوگا۔‘’میرا خیال ہے کہ پروفائلنگ ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم اپنے ملک کے بارے میں سوچنا شروع کرتے ہیں۔ یہ بدترین کام نہیں ہے۔‘اورلینڈو میں عمر متین نامی شخص کی فائرنگ کمی 49 افراد کی ہلاکت کے بعد سے ٹرمپ کے بیانات جاری ہیں۔ حملہ آور نے اپنا تعلق دولتِ اسلامیہ سے ظاہر کیا لیکن انتظامیہ کا خیال ہے کہ وہ ’خود ساختہ شدت پسند تھا۔

‘ انٹرویو میں انھوں نے مسلمان برادری سے اپیل کو دہرایا کہ وہ کسی بھی قسم کی شدت پسند سرگرمی کی رپورٹ کریں ان حملوں کے بعد ٹرمپ نے تمام ممالک کے ایسے افراد پر پابندی کا کا مطالبہ کیا تھا جن کا امریکہ کے خلاف دہشت گردی سے تعلق رہا ہو۔انھوں نے ماضی میں مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر عارضی پابندی کی بھی حمایت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پروفائلنگ کا نظام نیویارک میں ایک متنازع نگرانی کے پروگرام کی طرز پر ہو سکتا ہے جو قانونی کارروائی کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ان کی اس تجویز پر کئی سیاسی مخالفین کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ساتھی ری پبلیکنبز نے تنقید کی ہے۔

مزید : عالمی منظر