یورپی یونین روس پر عائد پابندیاں رفتہ رفتہ ختم کرے، جرمن وزیرخارجہ

یورپی یونین روس پر عائد پابندیاں رفتہ رفتہ ختم کرے، جرمن وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن(اے پی پی) جرمن وزیرخارجہ فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا ہے کہ یورپی یونین روس پر عائد پابندیوں کو ختم آہستہ آہستہ کر دے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اشٹائن مائر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ روس پرپابندیاں اٹھائے جانے کے ساتھ یوکرین کے مشرقی حصوں میں امن میں واضح پیش رفت ہونا ضروری ہے۔ جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ پابندیوں میں رفتہ رفتہ کمی مشرقی یوکرین کے حوالے سے روسی رویے میں مثبت تبدیلی کی حوصلہ افزائی کا باعث ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ اگر روس مِنسک امن معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرتا ہے تو وہ روس کے خلاف پابندیاں اٹھانے کی حمایت کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -