بھارتی شہر ممبئی میں پرائیویٹ کاروں کی تعداد86 لاکھ تک پہنچ گئی

بھارتی شہر ممبئی میں پرائیویٹ کاروں کی تعداد86 لاکھ تک پہنچ گئی

ممبئی (اے پی پی) بھارتی شہر ممبئی میں پرائیویٹ کاروں کی تعداد86 لاکھ تک پہنچ گئی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شہر میں پرائیویٹ کاروں کی تعداد میں یومیہ 172 کی شرح سے اضافہ ہورہا ہے اور فی مربع کلومیٹر سڑک کے مقابلے میں یہ تعداد 430 تک پہنچ گئی ہے جو شہر میں ٹریفک کے شدید مسائل کا باعث بن رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت ممبئی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا تناسب محض82 گاڑیاں فی مربع کلومیٹر ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بے تحاشا پرائیویٹ کاروں کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں اضافہ ممکن نہیں۔شہر میں کاروں کی زیادہ تعداد کے باعث شور اور فضائی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔

پرائیویٹ کاروں کی تعداد کے لحاظ سے کولکتہ دوسرے ،پونا شہر تیسرے اور مرکزی دارالحکومت نئی دہلی چوتھے نمبر پر ہے جہاں فی مربع کلومیٹر سرکوں کے مقابلہ میں پرائیویٹ کاروں کی تعداد بالترتیب 308 ،248 اور 93 ہے۔

مزید : عالمی منظر