رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا رش

رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا رش

لاہور(اپنے خبر نگار سے )صوبہ بھر کے 318 رمضان بازاروں میں سستی اشیاء خوردونوش کی وجہ سے عوام کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہاہے۔آٹا، چینی ، چاول سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی فروخت57 لاکھ کلوگرام سے زائد ہو چکی ہے ارزاں نرخوں اور امدادی نرخوں پر اشیاء خوردونوش دستیاب ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان رمضان بازار کی طرف ہے ۔ گزشتہ روزبھی لاکھوں افراد نے رمضان بازروں میں آٹا ، چینی ، پھل ، سبزیاں ، دالیں اور اشیائے صرف کی خریداری کی ۔ رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز رمضان بازار میں 290روپے کے امدادی نرخ پر دس کلو گرام آٹا کے124045تھیلے فروخت کئے گئے ،جبکہ اوپن مارکیٹ میں310روپے کے نرخ پر 10کلو گرام آٹے کے3659تھیلے فروخت ہوئے

مزید : میٹروپولیٹن 4