7نادہندہ فرمز اور کمپنیز کے اثاثوں کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع

7نادہندہ فرمز اور کمپنیز کے اثاثوں کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ کورٹ نے 7نادہندہ فرمز اور کمپنیز کے اثاثوں کی نیلامی کے لئے کارروائی شروع کردی، کروڑوں روپے کے نادہندہ گلشن پولی پیک، راوی میڈیکل سپلائیز، جنید الیکٹرنکس، سونی شوز، یوسف پولٹری فارمز اور بروکو ٹیسٹائل ملز نیشنل کو نیلامی کے نوٹس جاری۔۔بینکنگ کور ٹ نمبر ایک کے جج قمر اعجاز اور بینکنگ کورٹ نمبر 5کے جج تمر حیات گوندل نے کروڑوں روپے کی نادہندہ فرمز اور کمپنیز کے خلاف دائرقرض ریکوری کے دعوؤں پر ڈگری جاری ہونے کے بعد نیلامی کی کارروائی شروع کی ہے۔فیصل بینک نے نادہندہ گلشن پولی پیک اورفرسٹ وومن بینک نے روای میڈیکل سپلائیز جبکہ بینک آف پنجاب نے نادہندہ عمران ٹریڈرز کے خلاف قرض ریکوری کا دعوی دائر کیا تھا جس پر ڈگری ہوئی، نیشنل بینک نے جنید الیکٹرنکس، سنہری بینک نے یوسف پولٹری فارمز اور ایچ بی ایل نیسونی شوز کے خلاف دعوے دائرکئے تھے۔
جن پر ڈگری ہوئی، فیصل بینک نے بروکر ٹیکسٹائل ملز کے خلاف قرض ریکوری کے دعویدائر کئے تھے جن پر ڈگری ہوئی، اب عدالت نے نادہندگان کو نیلامی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔