سیشن کورٹ ، مئی2016ء میں 73 فوجداری مقدمات کے فیصلے ، 8 ملزمان کو سزائے موت

سیشن کورٹ ، مئی2016ء میں 73 فوجداری مقدمات کے فیصلے ، 8 ملزمان کو سزائے موت

  لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے مئی2016ء میں 73 فوجداری مقدمات کے فیصلے سناتے ہوئے 8 مجرموں کو سزائے موت،5 کو عمر قید اور دیگر کو بری کیا۔سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججز کی جانب سے ایک ماہ کے دوران 73 فوجداری مقدمات کے فیصلے سنائے گے جن میں سماعت مکمل ہونے پر 8مجرموں کو سزاے موت 5 کو عمر قید اور 70 کے قریب مجرموں کو 2 سال سے 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ نارکوٹکس کے 386 ملزمان کو سزئیں سنائی گئیں۔اندراج مقدمے کی 2984درخواستوں پر پولیس کو مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ 579 ہراساں کرنے کی درخواستوں پر آڈر جاری کئے گئے جبکہ مختلف کیسوں میں 2446 درخواست ضمانتوں پر فیصلے کئے تاہم اور سول کورٹ میں 747 مقدمات کی اپیلوں کے فیصلے کئے گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4