چار بچے ماں کے حوالے

چار بچے ماں کے حوالے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے بچوں کی حوالگی کے حوالے سے دائر درخواست پر 4 بچوں کو والد کی تحویل سے بازیاب کروا کر درخواست گزار ماں کے حوالے کر دیا ہے۔عدالت میں ثمرا بی بی نے دائرحبس بے جا کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ ا س کے شوہرظہیرنے گھریلو ناچاقی پر مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے گھرسے نکال دیا ہے اور زبردستی بچوں کو اپنی تحویل میں رکھا ہواہے جبکہ سائلہ کوبچوں سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے۔




،عدالتی حکم پر متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او نے بچوں رضا، یاسین ،رمشااور آمنہ کوعدالت کے روبرو پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو درخواست گزارماں کے حوالے کرتے ہوئے دائر حبس بے جا کی درخواست نمٹا دی ہے۔