احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی تاحال جاری ،سخت نوٹس لیا جائے، واحد کاشمیری

احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی تاحال جاری ،سخت نوٹس لیا جائے، واحد ...

لاہور(پ ر) احترام رمضان آرڈیننس کی پہلے عشرے سے کھلم کھلا خلاف ورزی اب دوسرے عشرے میں داخل ہو چکی ہے۔ ضلعی انتظامیہ رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کرونے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین واحد کاشمیری نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور ضلع کونسل کے تمام افسر اور ان کے اہلکار سستا رمضان بازار میں صبح سے شام تک ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور ان محکموں کے افسران اور عہدیداران کی حاضری بھی وہاں پر ہی لگائی جاتی ہے۔آدھے روزے گزرنے کے بعد سستا رمضان بازار میں عوام کو درجہ اول کی بجائے درجہ دوئم اور سوئم کا مال دکھائی دیتا ہے۔

اور عوام اسے ناپسند کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھاٹی گیٹ، داتا دربار، شاہی محلہ، لوہاری گیٹ اور لاہور والڈ سٹی کے ارد گرد کے علاقوں میں رمضان آرڈیننس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4