36اضلاع میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، لاکھوں روپے جرمانہ وصول

36اضلاع میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، لاکھوں روپے جرمانہ وصول

 لاہور(جنرل رپورٹر)صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مہنگی اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی ۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں سب سے زیادہ2 لاکھ 63ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سب سے کم7ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع لاہور میں1428مقامات پر چھاپے مارے گئے85500روپے جرمانہ وصول کیا ،136ایف آئی آر درج ،213تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی 1698مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور 8511دکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔1554تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،44دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے210ایف آئی آر درج کروائیں ،287تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،1748300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2194دکانوں کی انسپکشن کی ،248مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،145تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا ،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1