عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے،اقبال چنٹر

عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کا فرض ہے،اقبال چنٹر

لاہو(اپنے خبر نگار سے )صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ سے آج جنوبی پنجاب سے آئے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت صوبہ بھر میں عوام کی بنیادی ضروریات کو ان کی دہلیز پرفراہمی کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہے۔اس سلسلے میں شہریوں کوپینے کے صاف شفاف پانی کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کی لاگت سے ''پنجاب صاف پانی پروگرام''میگا پراجیکٹ کا وسیع پیمانے پر آغاز کر چکی ہے۔اس پراجیکٹ سے غیر معیاری پانی کی وجہ سے پھیلنے والی بہت سی بیماریوں پر فوری قابو پایا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ا س منصوبے کے پہلے مرحلے میں121ارب روپے کی لاگت سے پنجاب کے 10 اضلاع کی 35 تحصیلوں میں تقریبا 2 کروڑ30لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب کے 6 اضلاع جن میں رحیم یار خاں،لود ھراں،ڈی جی خاں، مظفر گڑھ، بہاولپور اور راجن پور جبکہ فیصل آباد،قصور، اوکاڑہ اور ساہیوال بھی شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1