خدمت گروپ نے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، عمران بشیر

خدمت گروپ نے تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے، عمران بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے قائمقام صدر عمران بشیر نے کہا ہے کہ خدمت گروپ نے ہمیشہ تاجروں کے حقوق کی جنگ لڑی اور آئندہ بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تاجروں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔عمران بشیرنے کہا کہ خدمت گروپ ہمیشہ تاجروں کے حقوق کیلئے برسرپیکار رہی اسی لئے ہال روڈ کے تاجروں نے خدمت گروپ پرہمیشہ اعتماد کا اظہار کیا ہے، تاجروں اور خریداروں کیلئے پارکنگ کا مسئلہ ہو ، خدمت گروپ تاجروں کی آواز بن کر انتظامیہ کے پاس گیا اور مسائل کو حل کروایا ۔

، ہال روڈ کے تاجروں کے اسی اعتماد کی وجہ سے ہمیشہ خدمت گروپ کے رہنماؤں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے تاجروں کو ریلیف دلانے کیلئے مزید جوش سے کام کیا ، عمران بشیر نے کہا کہ ہال روڈ کے تاجر خدمت گروپ کی طاقت ہیں اور اسی طاقت کی وجہ سے ہمیشہ انتظامیہ نے