مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ترقیاتی پروگرامو ں کو عروج دیا،ملک شکیل

مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ترقیاتی پروگرامو ں کو عروج دیا،ملک شکیل
مسلم لیگ(ن) نے ہمیشہ ترقیاتی پروگرامو ں کو عروج دیا،ملک شکیل

  

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن برطانیہ کے مرکزی رہنما ملک محمد شکیل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور میں ترقیاتی کاموں کو عروج دیا جس پرپارٹی کا نام تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ ن لیگ کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبو ط بنا دیا جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا ملک پاکستان کی طرف ہو گیا وہ صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔

ملک محمد شکیل نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے پاکستان کی تر قی کو دل سے قبول نہیں کیا اور ہر مقام پرترقی کی راہ میں روڑے اٹکائے ہیں وہ دن دور نہیں جب یہی مخالفین پاکستان کی ترقی کو دلی طورپر قبول کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں اور عام بازاروں میں اشیاء خوردنی کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کا عمل شب وروز جاری ہے۔ناجائز منافع کو کسی صورت معاف نہیں کیاجائے گا۔ حکومت کی جانب سے مقررہ میکنزم کے تحت رمضان بازاروں اور عام بازاروں میں انتظامیہ کا عملہ شب وروز مصروف عمل ہے اور ناجائز منافع خوروں،ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1