لاحکمران خوشامدیوں کے ہوتے بند گلی سے باہر نہیں نکل سکتے،الطافشاہد

لاحکمران خوشامدیوں کے ہوتے بند گلی سے باہر نہیں نکل سکتے،الطافشاہد

ہور(جنرل رپورٹر) اوورسیز ہیومن رائٹس واچ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ ریاست ہے توسیاست ہے ،ریاست نہیں توکچھ بھی نہیں۔ نیک نیتی کے ساتھ حکومت کو نصیحت کرنیوالے اس کے دشمن نہیں دوست ہیں مگرافسوس حکمران اپنی اصلاح کرنے کیلئے تیار نہیں۔شریف برادران پرکسی کے مفیدمشوروں کااثر نہیں ہوتا جبکہ خوشامدیوں کے ہوتے ہوئے وہ بندگلی سے باہر نہیں نکل سکتے ۔ حکمرانوں کا آناجانالگا رہتاہے ، ریاست کی رٹ جبکہ ریاست کے ساتھ اداروں کی وفاداری اہم ہے۔

قوم کے نزدیک قربانی اوربدعنوانی والے برابر نہیں ہوسکتے،ہم قربانی والی قوت یعنی پاک فوج کے ساتھ ہیں۔وہ اوورسیزپاکستانیوں کے ایک کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاک فوج سٹیک ہولڈر ہے ،اس کا دفاعی ادارے کی حیثیت سے گڈگورننس پرزوردیناکوئی ماورائے آئین اقدام نہیں ۔ ضرب عضب میں بھی منتخب نمائندوں نے نہیں ہمارے فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ تنخواہ دونوں کوملتی ہے بلکہ حکمران اشرافیہ کی مراعات زیادہ ہیں۔دشمن ملک کی طرف سے جارحانہ حملے کی صورت میں مقابلہ ایوانوں نہیں میدانوں میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مادروطن کے دفاع کیلئے قربانیاں دینے والے جانبازقومی مسائل کے سدباب کیلئے بدعنوانیاں کرنیوالے عناصر کونصیحت کیوں نہیں کرسکتے ۔افسوس ماضی میں جمہوریت کے ساتھ حادثات کے باوجودآج بھی زیادہ ترسیاستدانوں میں تحمل ،بردباری اورفہم وفراست کافقدان ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1