بیرونی دباؤ کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے،اشرفبھٹی

بیرونی دباؤ کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے،اشرفبھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سا لمیت ،حاکمیت اعلیٰ کی حفاظت اوربیرونی دباؤکامقابلہ کرنے کیلئے جوش نہیں ہوش کی ضرورت ہے ۔ کوئی نااہل حکومت کے گناہوں کی سزاجمہوریت اورجمہورکونہیں دے سکتا، حکومت کی ناکامی سے انکار نہیں مگرجمہوریت کی بدنامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

حکومت گرانے کیلئے جمہوریت ہر شب خون مارنے کاکوئی جوازنہیں اورنہ کسی کوسزادینے کیلئے انتقام کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انتہا پسندی اوردشنام طرازی نے وقتی طورپرپاناما پیپرز کے معاملے کوضروربگاڑدیامگر اس باراحتساب کے کٹہرے میں کھڑاہوناحکمرانوں کامقدر ہے۔وہ جہانگیرپارک میں ایک افطار پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارا ملک کئی اندرونی وبیرونی چیلنجز سے نبردآزما ہے لہٰذاء داخلی عدم استحکام سے دنیا میں پاکستان کی پوزیشن متاثر ہوگی ۔ملک دشمن قوتوں سمیت بعض طبقات اس صورتحال کواپنے مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1