حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے،نوشین حامد

حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ واپس لے،نوشین حامد

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ واپس لے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی کا طوفان ہے اور اب پٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے اس طوفان کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا ،عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور ان کے لئے روح اور بدن کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے ،نہ جانے کیوں وفاقی حکومت عوام کش اقدامات کررہی ہے ،انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اشیاء صرف کی قیمتوں پرقابو پانے کے حکومتی دعوے حقیقت نہیں بن سکے ،رمضان بازاروں میں اشیاء صرف کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں،عوام کے لئے دو وقت کی روٹی حصول مشکل ہوتا جارہا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1