خارجہ امور پر ناکام پالیسیوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،عبدالعلیم

خارجہ امور پر ناکام پالیسیوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے،عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خارجہ امور پر ناکام پالیسیوں نے ملک کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے بالخصوص خطے کی صورتحال کے پس منظر میں بھارت کا تیزی سے آگے بڑھنا اور پاکستان کو کارنر کرنے کی کوششیں تشویشناک اور ہمارے داخلی امور کے بارے میں مشیر خارجہ کا اعتراف افسوسناک امر ہے عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے حکمرانوں کو صورتحال کی نزاکت کا احساس تک نہیں اور ریمورٹ کنٹرول طریقے سے من مانی پالیسیاں چلائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سب اچھا کا راگ سننے والو ں نے عمران خان کے خلاف جعلی سروے شائع کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس سے ڈوبتی ہوئی حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہو گا عبدالعلیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے اور جلد بڑی خبریں آنے والی ہیں خاص طور پر پانامہ لیکس کے اوپر حکومت اپنے ہی بچھائے ہوئے جال میں پھنس چکی ہے۔

اور ٹی او آر کمیٹی مکمل طور پر بے اثر اور مفلوج ہوتی دکھائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والے اپنی حکومت کے تین برسوں بعد رمضان المبارک میں بھی لوڈ شیڈنگ ختم نہیں کر سکے اور لوگوں کا سخت گرمی میں جینا دوبھر ہو چکا ہے اور اب جلد حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی عبدالعلیم خان نے کہا کہ لندن سے بیٹھ کو ڈوریں ہلانے والوں کو اپنے علاوہ کسی دوسرے پر اعتبار نہیں اسی لیے حکومتی معاملات دن بدن کنفیوژن کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں سے کہا کہ وہ عید کے بعد کمر کس لیں چونکہ لاتوں کے بھوت باتوں سے ماننے والے نہیں اور عوام انکا علاج دوبارہ سڑکوں پر آکر ہی کریں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1