دریائے جہلم میں نہاتے دونوں جوان کزن ڈوب کر جاں بحق

دریائے جہلم میں نہاتے دونوں جوان کزن ڈوب کر جاں بحق

 جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے دو نوجوان کزن ڈوب کر جابحق۔ امدادی ٹیموں نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے لاشوں کو نکال لیا ،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔ تفصیلات کے مطاقب گزشتہ روز گرمی کے ستائے کالا گجراں اور سید حسین کے رہائشی عرفان ولد حاجی فاروق اور ذیشان احمد ولد حاجی وراثت جو کہ آپس میں کزن تھے دریائے جہلم میں باغ محلہ کے قریب نہا رہے تھے کہ اچانک گہرے پانی میں ڈوب گئے جس کی اطلاع فوری طور پر رسیکیو 1122 و دیگر امدادی ٹیموں کو دی گئی ، جنہوں نے بر وقت پہنچ کر لاشوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثا ء کے حوالے کر دیں ۔

دوکزن جاں بحق

مزید : علاقائی