اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والا ایک اور مزدور جاں بحق ہوگیا

اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والا ایک اور مزدور جاں بحق ہوگیا

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) لٹن رو ڈ کے علاقہ میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والا ایک اور مزدور جاں بحق ہوگیا۔پو لیس نے نعش ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی ۔ بتا یا گیا ہے کہ بنک سٹاپ مجاہد روڈ کا رہائشی 50سا لہ محمد لطیف دورروز قبل کام کے دوران کرین لگنے سے شدید زخمی ہوا۔ اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ گزشتہ روز دم توڑگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔بعدازاں متو فی کو مقامی قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی