جوہرآباد،ایک شخص کا ڈیڑھ سالہ بیٹا پانی کے ٹب میں ڈوب کرجاں بحق

جوہرآباد،ایک شخص کا ڈیڑھ سالہ بیٹا پانی کے ٹب میں ڈوب کرجاں بحق

جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)نواحی قصبہ کھوڑہ میں رشید احمد کا ڈیڑھ سالہ بیٹا محمد باسط پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا‘ محمدباسط کی والدہ اپنے ایک بیٹے کو نہلانے کے بعد ڈیڑھ سالہ محمد باسط کو ٹب کے قریب چھوڑ کر کمرے میں گئی جب واپس آئی تو محمد باسط کی نعش ٹب میں تیر رہی تھی۔

مزید : علاقائی