مختلف مقاما ت سے تین نعشیں بر آمد ،مردہ خا نہ میں منتقل کر دی گئیں
لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) صو با ئی دا ر الحکومت میں تین مختلف مقاما ت سے نعشیں بر آمد ، پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ شاہدر ہ کے علاقہ میں 40سا لہ شخص کی نعش د یکھ کر اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلا ع دی جس نے قریبی مساجد میں شناخت کے لئے اعلان کروا ئے لیکن شنا خت نہ ہو ئی ۔ دوسری جا نب ٹبی سٹی کے علاقہ میں 35 سا لہ شخص کی نعش بر آمد ہو ئی جبکہ بھا ٹی گیٹ کے علاقہ میں گند ے نا لے کے قر یب سے 40سا لہ شخص کی نعش برآمد ہو ئی ہے ۔ پو لیس نے تینوں نعشوں کی شنا خت نہ ہو نے پر مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے ۔