رمضان میں ٹرانسپورٹرز کو اوورلوڈنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

رمضان میں ٹرانسپورٹرز کو اوورلوڈنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی

لا ہور (کرا ئم ر پو رٹر ) نیشنل ہائی ویز پر سفر کرنے والے شہریوں کو محفوظ سفر اور مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے،رمضان کے مقدس مہینے میں ٹرانسپورٹرز کو اوورلوڈنگ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی، دوران سفر شہریوں کو تیز تر اور بہترین امداد کو ہرحال میں یقینی بنایا جائے۔زونل کمانڈر ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ کے احکامات پر سیکٹرI نے خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی نے بیٹ 12مراکہ کے دورے کے دوران بسوں میں اوور لوڈنگ کا جا ئزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عیدپر شاہرات پر عام دنوں سے زیادہ رش ہوجاتا ہے۔ اس دوران جرائم پیشہ عناصر پر خصوصی نظر رکھیں تاکہ روڈ یوزر امن و سلامتی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ ایس ایس پی نے کہا کہ دوران سفر شہریوں کو تیز تر اور بہترین امداد ہرحال میں یقینی بنایا جائے اور تمام آپریشنل افسران اس پر سختی سے عمل کروائیں کیونکہ مدد ہی موٹروے پولیس کا خاصہ ہے ۔ انہوں نے آپریشنل افسرا ن پر زور دیا کہ موٹروے پولیس کی شہریوں کی ہر دم مدد کیلئے تیار رہنے کی روایت کو مزید مضبوط کریں۔

مزید : علاقائی