شیخوپورہ:گدھے کی کھال اتارنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

شیخوپورہ:گدھے کی کھال اتارنے والے ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیخوپورہ(بیوروپورٹ)تھانہ سٹی مریدکے کے علاقہ حدوکے گاؤں میں گدھے کی کھال اتارنے والے ملزم کو پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب دوملزمان پولیس کو جل دینے میں کامیاب ہوگئے،بتایا گیا ہے کہ حدوکے گاؤں میں ساجد علی،چن وریام اور جاوید حویلی میں گدھے کی کھال اتارکر گوشت بنانے میں مصروف عمل تھے کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف مخبر خاص نے پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

مزید :

علاقائی -