خاتون کو بد اخلا قی کانشانہ بنانے والا ملزم کاشف عرف کاشی گرفتار

خاتون کو بد اخلا قی کانشانہ بنانے والا ملزم کاشف عرف کاشی گرفتار

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)کاہنہ پولیس نے کا ررو ئی کرتے ہو ئے خاتون کو کرائے کا مکان دکھانے کے بہانے بد اخلا قی کانشانہ بنانے والے ملزم کاشف عرف کاشی کو گرفتارکرکے حوالات میں بند کردیا۔تفصیلا ت کے مطا بق لنک روڈ ماڈل ٹاؤن کی رہائشی خاتون صائمہ کی طرف سے مقدمہ کے لیے دی گئی درخواست میں بتایاگیا کہ اس نے کرائے کا مکان لینا تھا۔ کاشف عرف کاشی اسے ویلنشاء ٹاون میں ایک کوٹھی دکھانے لے گیا جہاں اس نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بد اخلا قی کا نشانہ بنا ڈالا۔تھانہ کاہنہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر\2016 1117درج کرکے کاشف عرف کاشی سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،۔پولیس کے مطابق ملزم کاشف عرف کاشی پی ٹی آئی لیبر ونگ کا عہدیدار اور یونین کونسل 255سے منتخب ہونے والا وائس چیرمین میاں خرم سعید کا بہنوئی ہے، کاہنہ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ انو یسٹی گیشن پولیس نے وائس چئیرمین میاں خرم سعید کو بھی تفتیش کے لیے حراست میں لیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے ، تاہم پولیس نے اس کی گرفتاری ظاہر نہ کی ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ویلنشیا کوٹھی نمبر ایل ون میں مذکورہ افراد گیسٹ ہاؤس چلاتے ہیں ان کی نشاندہی پر دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی