نارنگ منڈی ؛ ڈاکوؤں نے بیوپاریوں سے لاکھوں کی نقدی چھین لی ، مزاحمت پر فائرنگ

نارنگ منڈی ؛ ڈاکوؤں نے بیوپاریوں سے لاکھوں کی نقدی چھین لی ، مزاحمت پر فائرنگ

 نارنگ منڈی (نامہ نگار)کالاخطائی روڈپر سدھانوالی اورلاہوریانوالی کے درمیان دومسلح ڈاکوؤں نے دوبیوپاریوں سے ڈیڑھ لاکھ روپیہ چھین لیاجبکہ ایک بیوپاری غلام مصطفے سکنہ کالاخطائی ڈاکوؤں کاگھیراتوڑکر فرارہوگیااورڈاکوؤں کی فائرنگ سے معجزانہ طورپربچ گیا بتایاجاتاہے کہ محسن سکنہ مغل پورہ سے ڈاکوؤں نے ڈیڑھ لاکھ روپیہ چھین لیااورغلام مصطفے نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بارہ لاکھ روپیہ بچالیا اس دوران ڈاکوؤں نے بھاگنے پر غلام مصطفے پرفائرنگ کی لیکن وہ معجزانہ طورپربچ گیا جبکہ جیتوگالہ کے قریب سرشام ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل سوارنوجوان سے 15سوروپیہ چھین لیا۔

مزید : علاقائی