قائم علی شاہ کی ڈی جی رینجرز کو اویس شاہ کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت

قائم علی شاہ کی ڈی جی رینجرز کو اویس شاہ کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت
قائم علی شاہ کی ڈی جی رینجرز کو اویس شاہ کی بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے لا پتہ ہونے کا نوٹس لے لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ نے ڈی جی رینجرز سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے اور اویس شاہ کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔قائم علی شاہ کا کہناتھا کہ آج لاءاینڈ آرڈر سے متعلق اہم اجلاس ہو گا ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر داخلہ سندھ اور گورنر سندھ نے اویس شاہ کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو ان کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید : کراچی