چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے ا ویس سجاد شاہ پر اسرار طور پرلاپتہ

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے ا ویس سجاد شاہ پر اسرار طور پرلاپتہ

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ڈی آئی جی ساؤتھ منیر احمد شیخ کے مطابق اویس سجاد شاہ، جو خود بھی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں، سندھ ہائی کورٹ سے نکلنے کے بعد اپنے دوست سے ملنے کے لیے کلفٹن گئے تھے، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس کے بیٹے کا موبائل فون بھی دوپہر 2 بجے سے بند ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کی گاڑی پنجاب چورنگی سے برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ اویس شاہ کے اہل خانہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق شام کو بتایا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اویس سجاد شاہ کی تلاش کے لیے پولیس کو شہر میں ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی تلاش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

مزید : صفحہ اول