آئین اور جمہوری اداروں کی ہرصورت حفاظت کرینگے :آصف زرداری

آئین اور جمہوری اداروں کی ہرصورت حفاظت کرینگے :آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دبئی(آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کے حقوق پر باقاعدہ حملے کیے جارہے ہیں،کچھ لوگ خواتین کے خلاف تشدد کی ترغیب دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی اس قسم کے ذہن رکھنے والوں کے خلاف آخری وقت تک لڑے گی، پیر کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے جاری بیان میں کہا کہ افسوسناک بات ہے کہ مذہب کے نام پر عورتوں کو دبایا جا رہا ہے، خواتین مخالف ایسی سوچ رکھنے والوں کے خلاف لڑنے کے لیے ہم تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر ایسے لوگوں کی آئنڈیالوجی کو لوگوں پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت دشمن اور اسٹیٹس کو کی قوتوں سے لڑکر جمہوریت کو مضبوط کر لے گی، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انتہاپسندی اور ڈکٹیٹرشپ کے خلاف کھڑے ہوجانا چاہیے، پیپلزپارٹی عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

مزید :

صفحہ اول -