امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمرہ کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ

لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں ۔ امیر جماعت عمرہ کی ادائیگی کے بعد روضہ رسول ؐ پر بھی حاضری دیں گے ۔ سینیٹر سراج الحق عید الفطر کے بعد سعودی عرب سے وطن واپس آئیں گے ۔امیر جماعت کی عدم موجودگی کے دوران لیاقت بلوچ قائم مقام امیر جماعت اسلامی ہوں گے ۔ لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ایک سادہ تقریب میں حلف اٹھا کر امیر جماعت کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔ تقریب میں نائب امیر حافظ محمد ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمداصغر ، سیدوقاص جعفری ، حافظ ساجد انور، ناظم شعبہ تنظیم محمد رشید اور مرکزجماعت کے ذمہ داران و کارکنان موجود تھے ۔

مزید : صفحہ اول