ڈا کٹر ملک عدنان قیصر کو وزیراعلیٰ کی طرف سے5 لاکھ روپے کا انعام

ڈا کٹر ملک عدنان قیصر کو وزیراعلیٰ کی طرف سے5 لاکھ روپے کا انعام

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے اعلیٰ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال شیخوپورہ کے ڈا کٹر ملک عدنان قیصر کو بطور انعام 5 لاکھ روپے دیے گئے،وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے گذشتہ روز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا تھا جس دوران انہوں نے بہترین انتظامات اور مریضوں کے لئے مکمل سہولیات سے متاثر ہو کر خوشی کا اظہار کیا تھا،اس موقع پر انہوں نے اپنی ڈیوٹی کو احسن طریقے سے سر انجام دینے اور مریضوں کا خیال رکھنے والے ڈاکٹر ملک عدنان قیصر کے لئے 5لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا ،اس سلسلے میں ڈی سی او شیخوپورہ ارقم طارق کی سربراہی میں آج کیمپ آفس میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پانچ لاکھ روپے کا چیک ڈاکٹر عدنان کو دے دیا گیا ۔ ڈی سی ای ارقم طارق نے کہا کہ حسن کارکردگی پر وزیر اعلیٰ سے حوصلہ افزائی ہونا قابل فخر ہے اور ڈی ایچ کیو کے تمام عملہ کا اس عمل سے حوصلہ بلند ہواہے اور ضلعی انتظامیہ کے تمام ادارے مزید بہتری کے لئے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

مزید : صفحہ اول