10لاکھ کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار

10لاکھ کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ،احاطہ عدالت سے گرفتار

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے 10لاکھ کے فراڈ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی، ضمانت منسوخ ہونے پر وکلاء نے ملزم کو ہائیکورٹ سے فرار کرانے کی کوشش کی تاہم ہائیکورٹ سکیورٹی نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔جسٹس انوار الحق نے ملزم شبیر بٹ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی، مقدمہ کے مدعی محمد شفیق نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت نے میرٹ سے ہٹ کر ملزم شبیر بٹ کی ضمانت منظور کی ہے، تھانہ سٹی وزیر آباد ملزم کو 10لاکھ روپے فراڈ کے مقدمہ میں گنہگار قرار دے چکی ہے لیکن پھر بھی ملزم کی ضمانت منظور کی ہے ،ملزم کی ضمانت منسوخی کی جائے، ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملی بھگت کر کے جھوٹا مقدمہ درج کیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منسوخ کر دی، ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم کے وکلاء نے اسے احاطہ عدالت سے فرار کرانے کی کوشش کی تاہم ہائیکورٹ کی سکیورٹی نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر