لاہورہائیکورٹ میں ایچی سن کالج کی داخلہ پالیسی 2016 ء کو چیلنج کردیاگیا

لاہورہائیکورٹ میں ایچی سن کالج کی داخلہ پالیسی 2016 ء کو چیلنج کردیاگیا

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہورہائیکورٹ میں ایچی سن کالج کی داخلہ پالیسی 2016 ء کو چیلنج کردیاگیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ایچی سن کالج کی داخلہ پالیسی کے خلاف درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل تفضل رضوی کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ ایچی سن کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ داخلہ پالیسی تبدیل کی گئی۔ نئی داخلہ پالیسی کے تحت فیل شدہ اورزیادہ عمر والے بچوں کو داخلہ دیاگیاہے، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ نئی داخلہ پالیسی سے ذہین بچوں کے حقوق سلب ہورہے ہیں اس لئے نئی داخلہ پالیسی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عدالت نے ایچی سن کالج کے بورڈآف گورنرزکو درخواست گزاروں کاموقف سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر