پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد وصول کردہ سیلز ٹیکس کی واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد وصول کردہ سیلز ٹیکس کی واپسی کیلئے لاہور ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد وصول کردہ سیلز ٹیکس کی واپسی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ یہ درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس کی وصولی آئین کے منافی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت 17 فیصد سے زائد سیلز ٹیکس غیر آئینی ہونے کے باوجود وصول کر رہی ہے جس کا حکومت کے پاس کوئی قانونی اور اخلاقی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زیادہ وصول کردہ سیلز ٹیکس کی رقم واپس کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر