اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپر دکر دیا گیا :ترجمان ایس ایس یو

اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپر دکر دیا گیا ...
اویس علی شاہ کی بازیابی کا ٹاسک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپر دکر دیا گیا :ترجمان ایس ایس یو

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس علی شاہ کی بازیابی کاٹاسک سپیشل سیکیورٹی یونٹ کے سپر د کر دیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس یو کے ترجمان کا کہناہے کہ اویس شاہ کی بازیابی کا ٹاسک وزیر داخلہ سندھ کی ہدایت پر دیا گیاہے ،ان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ترجما ن کا کہناتھا کہ اویس شاہ کی بازیابی کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ،کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی لی جارہی ہے ۔

مزید : کراچی