حکمران ترقی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگیں،چوہدری سرور

حکمران ترقی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگیں،چوہدری سرور

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماچوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ ملک میں 39فیصد غر بت اور51فیصد محرومی بدترین حکومتی بیڈ گورننس کا ثبوت ہے،حکمران ترقی اور خوشحالی کے جھوٹے دعوؤں پر قوم سے معافی مانگے،یکم جولائی سے پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کا غر یبوں پر ’’پٹرول بم ‘‘ثابت ہوگا ،پنجاب میں بچوں وخواتین کے اغواء اور زیاتی کے واقعات لمحہ فکر یہ ہے پولیس اور حکومت جرائم کے کنٹرول میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ۔ سوموار کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرورنے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں غر بت اور احساس محرومی کے خاتمے کے دعویٰ کر رہی ہے لیکن پلاننگ کمیشن کی رپور ٹ نے حکمرانوں کے تمام دعوؤں کا جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر