جنرل راحیل شریف2روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

جنرل راحیل شریف2روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل راحیل شریف2روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔ جرمنی کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ اس کے بعد 1روزہ دورے کے لئے چیک ریپبلک بھی جائیں گے۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 2روزہ دورے پر جرمنی کے دارالحکومت میونخ پہنچے۔ آرمی چیف کا ایئر پورٹ پر استقبال جرمن فوج کے سربراہ نے کیا اور آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جرمنی کے دو روزہ دورے پر جرمنی کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف دو روز جرمنی میں گزارنے کے بعد چیک ری پبلک کا دورہ کریں گے جہاں پر سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے۔

جنرل راحیل شریف

مزید : کراچی صفحہ اول