کراچی سمیت ملک بھر میں ’’را‘‘ کی مداخلت موجود ہے ، گورنر سندھ

کراچی سمیت ملک بھر میں ’’را‘‘ کی مداخلت موجود ہے ، گورنر سندھ

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں ’’را‘‘ کی مداخلت موجود ہے، پاکستان کو نقصان پہنچانے والے سب سے پہلے کراچی کے حالات خراب کرتے ہیں،قانون سے بالا کوئی نہیں میرا بھائی ہی کیوں نہ ہو۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے رات گئے صدر ایمپریس مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر میں ترقیاتی کاموں سمیت سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عشرت العباد نے کہا کہ ملکی حالات خراب کرنے کے لیئے کراچی کے حالات خراب کیئے جارہے ہیں،را کراچی سمیت سندھ بلوچستان میں کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ زمینوں پرقبضہ بڑا مسئلہ ہے جس پرقانون سازی کی ضرورت ہے۔کراچی آپریشن میں بہت سے ملزمان گرفتار ہوئے جو جیلوں میں ہیں،کراچی آپریشن کی رفتار سست نہیں ہوئی ہے،کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ گورنر نے کہاکہ میرے گورنربننے کے بعد جامعات میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ 25 جون تک شہر سے تمام غیر قانونی بل بورڈز ختم کر دیئے جائیں گے ۔ فالو اپ دورے جاری رہیں گے ،سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرامد ہر صورت میں کرایا جائے گا۔گورنرسندھ نے کہاکہ بلدیاتی نمائندوں تک اختیارکی منتقلی کا معاملہ عدالتوں میں ہے۔سپریم کورٹ کے احکامات پر بل بورڈ ہٹائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہر کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت مختلف علاقوں سے 80 سے زائد بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں اور 30 جون تک سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول