’’را‘‘ ایجنٹ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی

’’را‘‘ ایجنٹ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ’’را‘‘ ایجنٹ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔مذکورہ کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔پیر کو کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مقدمے میں ملزمان عبدالجبار ٹینشن ،محسن عرف کاشف ،خالد امان عرف انا، شفیع کان اور عادل انصاری گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ملزمان کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا ۔عدالت نے کیس کی مزید یکم جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔واضح رہے کہ اس کیس میں ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور سمیت 3ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔اشتہاری ملزمان میں ملزمان میں محمد انور، محمود صدیقی اور محمد سلمان شامل ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول