چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت15ساتھیوں کا 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

چھوٹو گینگ کے سرغنہ سمیت15ساتھیوں کا 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ڈیرہ غازیخان (مانیٹرنگ ڈیسک)چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 16ملزمان کو ڈیرہ غازیخان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کا 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو کو دیگر پندرہ ساتھیوں سمیت انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں ڈیرہ غازیخان کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے جج وجاہت حسین خان نے چھوٹو سمیت 16 ملزمان کا پانچ الگ الگ مقدمات میں 45 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت میں پیش کئے گئے ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو کے علاوہ خالد کجلانی اور اسحاق چنگوانی بھی شامل تھے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 8 ،8 ملزموں کو ڈی جی خان اور مظفر گڑھ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔

چھوٹو گینگ

مزید : کراچی صفحہ اول