کراچی سمیت ملک بھر میں ’’را‘‘ کی مداخلت موجود ہے،گورنر سندھ

کراچی سمیت ملک بھر میں ’’را‘‘ کی مداخلت موجود ہے،گورنر سندھ

کراچی(آن لائن) سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے سب سے پہلے کراچی کے حالات خراب کرتے ہیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے رات گئے صدر ایمپریس مارکیٹ سمیت شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے شہر میں ترقیاتی کاموں سمیت سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ عشرت العباد نے کہا کراچی سمیت ملک بھر میں را کی مداخلت ہے۔ پاکستان کو نقصان پہچانے والے سب سے پہلے کراچی کے حالات خراب کرتے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا شہر کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت مختلف علاقوں سے 80 سے زائد بل بورڈز ہٹا دیئے گئے ہیں اور تیس جون تک سائن بورڈز ہٹانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

گورنر سندھ

مزید : کراچی صفحہ اول