غربت میں کمی کیلئے ضلعی سطح پر اقدامات کرنا ہو ں گے :احسن اقبال

غربت میں کمی کیلئے ضلعی سطح پر اقدامات کرنا ہو ں گے :احسن اقبال

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ غربت میں کمی کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ پاکستان سے غربت کا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ہے ۔ غربت میں کمی لا کر پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی کوشش کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں غربت کے خاتمے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وژن2025کے تحت غربت میں کمی لائی جائیگی۔ پاکستان سے غربت کا مکمل خاتمہ ہمارا ہدف ہے ۔ غربت میں کمی لا کر پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غربت میں کمی کے لئے ضلعی سطح پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ معاشرتی ناہمواری کو ختم کر کے ترقی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ غربت انڈیکس پورٹ غربت میں کمی کے لئے اہم ثابت ہو گی۔ رپورٹ میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کی نشاندہی ہو سکے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر