کلرسیداں،بیکری پر چھاپہ،زائد المعیاد جوس،شربت برآمد

کلرسیداں،بیکری پر چھاپہ،زائد المعیاد جوس،شربت برآمد

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر)فوڈ اینڈ سنٹری انسپکٹر کا کلر سیداں کی ایک بیکری پر چھاپہ،چھ سال قبل کے زائد المعیاد مشروبات جوس کے بڑے ڈبے برآمد کر کے بیکری کو سر بمہر کر دیا جبکہ دیگر دکانوں سے متعدد اشیاء کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹی تجزیہ کیلئے لاہور روانہ کر دہئے۔تحصیل فوڈ اینڈ سنٹر ی انسپکٹر راجہ عبدالجبار نے کلر سیداں پنڈی روڈ پر واقع فیاض بیکرز اینڈ جنرل اسٹور پر چھاپہ کے دوران زائد المعیاد جوس کے بڑے ڈبے اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لیں۔ فوڈ انسپکٹر کے مطابق یہ اشیاء 2010 میں زائد المعیاد ہونے کے باوجود بیکری میں فروخت کی جا رہی تھیں۔ فوڈ انسپکٹر نے مرچ مصالہ جات،ہلدی،گرم مصالہ اور چائے سمیت دیگر اشیاء کے نمونے بھی حاصل کئے جنہیں لیبارٹری تجزیہ کیلئے لاہور روانہ کر دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر