محمود آباد پولیس کا سرچ آپریشن ،زیر تعمیر عمارت میں دفن اسلحہ برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)محمود آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک زیر تعمیر عمارت کی تلاشی لیتے ہوئے اس کے احاطے سے زمین میں دفن بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیاہے ۔ ایس ا یس پی ساؤتھ ڈاکٹر محمد فاروق کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ریپٹر،4 بال بم،ایک آوان بم،2 پستول اور کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستول کے 150 سے زائد رانڈز بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ برآمد ہونے والا اسلحہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنا ن نے مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے لیے چھپایا تھا۔ پولیس نے اسلحہ چھپانے والے ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی ہے جبکہ مذکو رہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 4 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا۔