کلرسیداں،روڈ تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

کلرسیداں،روڈ تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کی ہدایت پر روڈ کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کرنے اور ٹریکٹر لگا کر کھدائی کو بھرنے کے الزام میں گورنمنٹ کنڑیکٹر کی درخواست میں ایک شہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔شہباز شمس عباسی نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں چوہدری ربنواز خان منہاس کو دی گئی درخواست میں تحریر کیا تھا کہ وہ سپیشل مرمتی روات کلر سیداں روڈ کلومیٹر نمبر 19 بحوالہ ایگزیکٹو انجینئر صوبائی روڈ کنسٹریکشن ڈویژن راولپنڈی ورک آرڈر نمبری 2747/Cمورخہ 30مئی کو الاٹ ہوا تھا،میں نے نالے کی کھدائی کا کام شروع کیا ،نالہ کی کل لمبائی ایک ہزار فٹ تھی جس کی کھدائی مکمل ہو گئی ۔گزشتہ رات ،ذوالفقار نامی شخص نے روسی ٹریکٹر لگا کر میری کھدائی کو بھر دیا جس کی وجہ سے میرا میٹریل ضائع ہو گیا اور کام بھی بند ہو گیا جبکہ ملزم نے 250 فٹ لمبائی میں کام کرنے سے بھی منع کر دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر