دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں پولیس کی قرنانیوں سے پوری دنیا معترف ہے :اسد قیصر
صوابی( بیورورپورٹ) سپیکرخیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس نے قیام امن ، جرائم کے خاتمے اور دہشتگردی سے مقابلے میں جو لازوال قربانیاں دی ہے ، آج پوری دنیا ان قربانیوں کی معترف ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز پولیس ٹریننگ سکول صوابی میں جدید خطوط پر پیشہ ورانہ تربیت حاصل کرنے والے خیبرپختونخوا پولیس کے 235ریکروٹس کے تربیت کورس کی تکمیل کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب سے ڈی آئی جی صوابی محمد طاہر خان اور پرنسپل مزمل شاہ نے بھی خطاب کیا ۔سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انہیں سب سے بڑ ھ کر خوشی اس بات کی ہے کہ پولیس کے یہ اہلکار خالصاً میرٹ کی پالیسی کے مطابق بھرتی ہوئے ہیں اور اس دستے کا انتخاب خالصاً میرٹ پر ہواہے اور اس دستے میں شامل کسی کو بھی سفارش یا سیاسی دباؤ کے باعث بھرتی نہیں کیا گیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ پولیس کا یہ دستہ اپنی عملی زندگی ، فیلڈ ورک اور عوام سے معاملات کرتے وقت بھی میرٹ کی اس پالیسی پر کاربند ہوتے ہوئے اپنے فرائض منصبی پوری دیانت و صداقت سے انجام دے گا انہوں نے کہا کہ پولیس کا یہ دستہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہو گا ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس پیشہ ورانہ اعتبار سے دوسرے صوبوں کی پولیس بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک بہترین فورس کا درجہ رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کی پولیس کی لازوال قربانیوں کے باعث آج صوبے کے عوام آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں ۔اپنے حالیہ غیر ملکی دورے کا حوالہ دیتے ہوئے سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آج عالمی برادری بھی صوبے کی پولیس کی صلاحیتوں اور لازوال قربانیوں کی معترف ہے ۔ خیبر پختون خوا ء نہ صرف پاکستان میں قابل روشن ہے۔ بلکہ دوسری ممالک میں بھی کے پی کے پولیس کی جتنی تعریف کی گئی مجھے حیرانگی ہوئی پولیس میں اب مکمل طور پر میرٹ آئی ہے میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی بندہ نہیں آیا ہے کہ پولیس میں بھرتی کرنے کے لئے سفارش کریں تمام تر ریکروٹس جو پولیس آفسر بن رہے ہیں اپنی قابلیت اور محنت تعلیم کی وجہ سے ہوئے ہیں ،اور ہمیشہ اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے فرض انجام دیں گے،تمام تر ریکروٹس کو ٹریننگ مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں تمام تر ریکروٹس میرٹ کی بنیاد پر ہوئی ،اور جو بھی پولیس اہلکار تعینات ہیں اپنی ڈیوٹی نیک نیتی سے کر رہے ہیں ،پولیس میں جتنی تبدیلی آئی ہیں عوام کی بھلائی کے لئے آئے ہیں تو یہ سب کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کو جاتا ہیں کہ انہوں نے پولیس پر روشنی ڈالتے ہوئے ،پرانی جیسی پولیس کی رویہ نہیں ہیں اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے پولیس پاسنگ آوٹ پریڈ کا معائنہ کیا پریڈ نے نشانہ بازی ، جڈو کراٹے کے علاوہ بینڈ کا بھی مظاہرہ کیا گیا تقریب میں ڈی ایس پی محمد یاسین نے سٹیج سیکرٹری کیفرائض انجام دیئے #